Tuesday, October 12, 2010

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ قبرستان کے ایک کارکن کو پیر کےدِن نیویارک سٹی کے ایک تاریخی قبرستان سے فوجی گریڈ کے دھماکہ خیز مواد سے بھراایک تھیلا ملا ہے۔

امریکی پولیس  کا کہنا ہے کہ قبرستان کے ایک کارکن کو پیر کےدِن نیویارک سٹی کے ایک تاریخی قبرستان سے فوجی  گریڈ کے دھماکہ خیز مواد سے بھراایک  تھیلا ملا  ہے۔

پولیس کمشنر رے کیلی نے بتایا ہے کہ یہ تھیلا  مشرقی ولیج میں  ماربل سمیٹری سے برآمد ہوا ،جِس میں C-4کی نو عدد  اینٹیں  تھیں، جو ملٹری درجے کا  دھماکہ خیز پلاسٹک موادہے جو ‘ ٹی این ٹی’ سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔

تاہم، تھیلے میں دھماکہ کرنے کا کوئی  آلہ موجود نہیں تھا۔

پولیس  نے قبرستان کے نزدیک  سے گزرنے والی سڑکوں کو بند  کرکے تھیلے کو علاقے سے ہٹا دیا ہے۔

No comments:

Post a Comment