Monday, October 25, 2010

بابافرید گنج شکر کے مزار کے باہر دھماکہ، خاتون سمیت آٹھ شہید ،متعدد زخمی

بابافرید گنج شکر کے مزار کے باہر دھماکہ، خاتون سمیت آٹھ شہید ،متعدد زخمی
،متعدد زخمیپاک پتن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک پتن میں حضرت بابا فریدشکرگنج کے مزار کے باہر بم دھماکے سے خاتون سمیت آٹھ شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین اور سرکاری اہلکاروں کے مطابق دھماکہ صبح ساڑھے چھ بجے درگاہ حضرت بابا فرید کے مزار کے مشرقی دروازے کے قریب ہواجس کے نتیجے چار افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔زخمیوںکو ڈی ایچ کیوہسپتال پاکپتن منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک خاتون سمیت چارافراد دم توڑ گئے۔دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد آئے ،موٹر سائیکل پر دودھ کا ڈرم رکھا گیا تھا جس میں دھماکہ ہوا۔آر پی او ساہیوال نے تصدیق کی ہے کہ تقریبا ً 10کلو گرام دھماکہ خیز مواد دودھ کے ڈرم میں رکھا گیا تھا ۔دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد مزار کو بند کردیا گیا ہے ۔واقعہ کے بعد شہر میں سوگ کا سماں ہے اور تمام کاروبار بند ہیں ۔شہریوں نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

No comments:

Post a Comment