Monday, October 25, 2010
پشاور(نیٹ نیوز) پشاومیں منعقد ہونے والے جرگے نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے چین کی جیلوں میں قید250 کے قریب پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے چین کے ساتھ سفارتی سطح پر بات کی جائے۔جرگے میں خیبرپختونخوا ہ کے مختلف حصوں تعلق رکھنے والے مندوبین نے شرکت کی ۔ جرگے کے مطابق پاکستان کے ڈھائی سو افراد چین میں قید ہیں جن میں 60سے زائد افراد کا تعلق خیبرپختونخوا ہ سے ہے۔ جرگے میں قیدیوں کے بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی اور اپنے پیاروں کی کسمپرسی اور پریشانیوں سے آگاہ گیا۔ جرگے کے شرکاءکا کہنا تھاکہ اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج کر کے چین کی حکومت سے انسانی ہمدردی کی بنا پر قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment