Monday, October 25, 2010

بغداد (نیٹ نیوز) امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کے اہلکاروں نے عراق پر حملے سے پہلے صدر صدام حسین کی جعلی فلم بنانے کا منصوبہ تیار کیا تھا جس سے صدام حسین کو جنسی بے راہروثابت کیا جانا تھا۔ امریکی جاسوس ادارے کے اہلکاروں کا خیال تھا اس طرح عراق عوام میں صدام کے خلاف نفرت پیدا ہو گی اور امریکہ کے لئے عراق پر قبضہ آسان ہو جائے گا۔ کیوبا کے فیڈل کا سترو کو ایک سگار کے ذریعے ہلاک کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور تھا ۔ ایک تجویز یہ بھی تھی کہ جعلی فلم تیار کر کے القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کو دوسرے لوگوں کے ساتھ چرس پیتے دکھایا جائے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کے ایک سابق اہلکار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا جاسوس ادارے کے اعلیٰ حکام نے ان منصوبوںکی منظوری نہیں دی ۔ ایک کتاب میں تفصیل ک ساتھ بتایا گیا ہے فیڈل کاسترو کو ہلاک کرنے کے 638 طریقے تجویز کئے گئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق صدر صدا م حسین سے چھٹکارا پانے کی ایک تجویز یہ بھی تھی کہ عراقی ٹی وی کا پروگرام روک کر اعلان کیا جائے کہ صدام حسین نے اپنے اختیارات اودے کے سپرد کر دیئے ہیں ۔ صدام کے اس بیٹے کو عراق عوام پسند نہیں کرتے تھے اس طرح خیال تھا عراق میں عوامی شورش پیدا ہو گی جسے بنیاد بنا کر عراق پر قبضہ کر لیا جائے گا ۔

No comments:

Post a Comment