Monday, October 25, 2010
سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بابا فرید شکر گنج کے مزار کے باہر بم دھماکے پر صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت ملک کی دیگر سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شدید مذمت کی ہے ۔رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ پاک پتن میں حضرت بابر فریدگنج شکر کے مزار پردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام پر پہنچا کر دم لیا جائے گا۔صدر اور وزیراعظم نے اپنے مذمتی بیان میں دھماکے کے متاثرین سے مکمل ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے ۔وزیراعظم نے اس واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی نظر میں کسی بھی مذہب کا احترام موجود نہیں ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی اپنے بیان میں اس دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سنی تحریک کے رہنماءمولانا کوکب نورانی نے کہا ہے کہ بابا فرید گنج شکر کے مزار پر دھماکا فسادات کرانے کی سازش ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ دھماکا ملک میں خانہ جنگی کی سازش ہے اور حکومت اس کے ذمہ داروں کو سامنے لائے۔اس کے علاوہ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ، گدی نشین عصمت دیوان ،سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل حاجی حنیف طیب ،متحدہ کے قائد الطاف حسین ،اے این پی کے رہنماﺅں اسفند یار ولی، سینیٹر زاہد خان،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد،وزیر مملکت برائے اطلاعات صمصام بخاری، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے حضرت بابا فرید کے مزار پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment