Monday, October 11, 2010

مشرف نے وائٹ ہاؤس کی رپورٹ مسترد کر دیپاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے وائٹ ہاؤس کی حالیہ اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج طالبان اور القاعدہ کے خلاف اقدامات سے گریزاں ہے۔

مشرف نے وائٹ ہاؤس کی رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے وائٹ ہاؤس کی حالیہ اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج طالبان اور القاعدہ کے خلاف اقدامات سے گریزاں ہے۔
Pervez Musharraf, the former President of Pakistan, stands in attention during his country's national anthem 
پاکستان کے سابق  صدر پرویز مشرف نے وائٹ ہاؤس کی حالیہ اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج  طالبان اور القاعدہ کے خلاف  اقدامات سے گریزاں ہے۔
ایک امریکی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں سابق  فوجی حکمران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکا  دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکی رپورٹ حقائق کے بارے میں غلط فہمی پیدا کرتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں پاکستانی حکومت کو پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں حالات قابو میں لانے کے لئے طالبان کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہیے۔
پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ فی الوقت لندن میں ہی قیام پذیر رہیں گے اور وہاں سے اپنی سیاسی جماعت کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ایک دفعہ پھر اعادہ کیا کہ وہ آئیندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پاکستان جائیں گے۔
 سابق صدر نے دو اکتوبر کو ایک نئی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں انہیں کئی مقدمات کا سامنا ہے

No comments:

Post a Comment