Tuesday, October 12, 2010

سرگودھا میں مسلم لےگ (ن) جنرل مشرف کی طرف سے بارہ اکتوبر 1999 کو نواز شریف کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا

سرگودھا میں مسلم لےگ (ن) جنرل مشرف کی طرف سے بارہ اکتوبر 1999 کو نواز شریف کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا
اس موقع پر نذیر احمد سوبھی ، حاجی محمد اسلم کچھیلا ، انور خورشید، ملک شعیب اعوان ، عمران گھمن ، علی رضا شاہ ، ڈاکٹرلیاقت علی خان سمیت ضلع بھر کے لیگی عہدےدران ، یوتھ ونگ او رکارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا نے کہا کہ جامعہ حفضہ ، اکبر بگٹی کا قتل ، کارگل جنگ ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیامریکہ حوالگی او ردو دفعہ ملک کاآئین توڑنا ایسے جرائم ہیں کہ اگر مشرف کو پھانسی کے تختہ پر لٹکا بھی دیا جائے تو بھی کم ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرویزمشرف کو انٹر پول کے ذریعے واپس لا کر پھانسی کے پھندا پر لٹکایاجائے ۔حاجی محمد ا سلم کچھیلا نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکمران بھی مشر ف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو مستقبل میں ان کا کوئی نام لیوا نہیں ہو گا ۔ جلسہ سے نذیر احمد سوبھی ، میاں انورخورشید ، ملک شعیب اعوان ، ڈاکٹر لیاقت علی خان اورعمران گھمن سمیت دیگر مقرر ین نے بھی خطاب کیا ۔قبل ا زیں مسلم لیگ (ن) سرگودہا کی طرف سے کمپنی باغ سے گول چوک تک ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ۔ شرکاءریلی نے پرویز مشر ف کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی او رمشرف کے پتلے کو جوتے مارنے کے بعد نذرآتش کیا

No comments:

Post a Comment